لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ تین سال سے انتقام کے علاوہ کچھ نہیں ہوا۔ شہبازشریف کیخلاف نیب نیازی گٹھ جوڑ واضح ہو چکا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ کوئی بھی احتساب پراعتماد کرنے کو تیارنہیں، احتساب کا ڈرامہ پوری دنیا میں ذلیل وخوارہوچکا ہے، حکومت اپنی مرضی کے ججزتعینات کرانا چاہتی ہے، جج ارشد ملک مرحوم نے نواز شریف سے معذرت کی تھی ۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جہانگیرترین کے خلاف بھی انتقامی کارروائی ہورہی تھی، جہانگیرترین کواین آراو دے کربجٹ پاس کرانا چاہتے ہیں، تین سال سے انتقام کے علاوہ کچھ نہیں ہوا، نیب سے کچھ نہیں بن پایا توایف آئی اے کوآگے لے آئے۔ ڈی جی اور ڈائریکٹر ایف آئی اے میرٹ پر کام کریں۔
روحیل اصغر کے پنجابی زبان کے حوالے سے بیان پر رانا ثنا ءاللہ نے کہا کہ پنجاب کا کلچر اور زبان محبت کی زبان ہے۔پنجاب کی زبان کسی سے نفرت کا درس نہیں دیتی۔