جولائی میں 850 سے 1000 سی سی تک گاڑیاں سستی ہوجائیں گی

08:21 AM, 19 Jun, 2021

اسلام آباد (نیونیوز) آئندہ پانچ سال کے لئے نئی آٹو پالیسی جولائی میں جاری کر دی جائے گی۔ 850سی سی سے 1000سی سی تک سستی گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔ نئی آٹو پالیسی کو حتمی شکل دینے کا جائزہ لینے کے حوالے سے وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

 وزارت صنعت و پیداوار کے حکام نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نئی آٹو پالیسی کے تحت 850سی سی سے ایک ہزار سی سی تک سستی چھوٹی گاڑیوں کی فراہمی‘ مقامی سطح پر گاڑیوں کی تیاری اور دو سے تین ویلر گاڑیوں کے آٹو پارٹس کی برآمدات کے لئے تیاری کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ 

نئی پالیسی کے تحت ملک کی مقامی مارکیٹ میں مسابقت میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ پاکستان کے عوام کم قیمت پر بہترین ٹیکنالوجی کی حامل گاڑیاں استعمال کرسکیں۔ وزیر صنعت و پیداوار نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے لئے ملک میں انفراسٹرکچر کی تنصیب اور الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد میں اضافے کے لئے متعدد رعایتیں اور مراعات دی جائیںگی۔

مزیدخبریں