مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز نے مزید 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

05:04 PM, 19 Jun, 2020

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت نہ تھم سکی۔ ضلع پلواما اور شوپیاں میں محاصرے کی آڑ میں مزید 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے محاصرے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں ضلع شوپیاں میں 4 اور ضلع پلواما میں 2 نوجوانوں کو شہید کیا اس طرح کل سے اب تک بھارتی فورسز کی بربریت کا نشانہ بننے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 8 ہو گئی۔

بھارتی فورسز نے گزشتہ روز ضلع پلواما اور شوپیاں میں 2 نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔ ضلع پلواما میں بھارتی بربریت کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو منتشر کرنے کے لیے بھارتی فورسز نے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

بھارتی فورسز کا مقبوضہ وادی کے کئی اضلاع میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزیدخبریں