اسلام آباد : سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کمزورمعاشی ٹیم کی وجہ سے سارا معاشی نظام وینٹی لیٹر پر ہے , امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسلام آباد میں قومی بجٹ سیمینار سے خطاب کے دوران کہا کہ حکومت کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ اپنے اندر برداشت پیدا کرے ، بائیس کروڑ عوام کی قسمت کا فیصلہ دو یا تین غیرمنتخب افراد کر رہے ہیں ، وزیراعظم نے کہا ہے کہ اینِٹ کا جواب پتھر سے دیں جو شرم کی بات ہے .
حکومتی ٹیم نے بھی قوم کو قرضوں کے شیطانی شکنجے میں جکڑا ہوا ہے ، سیاسی استحکام کے لیے معاشی استحکام بہت ضروری ہے ، پاکستان کی تاریخ میں یہ بدترین اور ناکام ترین بجٹ ہے۔