اسلام آباد: معاون خصوصی اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کو نہ چلنے دینے کا کوئی بیان نہیں دیا،وزیر اعظم کےخلاف منفی پروپیگنڈے کی تردیدکرتی ہوں۔ قوم نے تیسرے آپشن کے طورپرعمران خان کوچنا ہے، اب وہ اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گیڈربھبکیاں دینے والے بجٹ کاکچھ نہیں بگاڑسکیں گے۔ وزیراعظم نے پارلیمنٹ کو نہ چلنے دینے کا کوئی بیان نہیں دیا یہ وزیر اعظم عمران خان کےخلاف منفی پروپیگنڈے ہے جس کی تردیدکرتی ہوں۔
مشیر اطلاعات نے اپوزیشن لیڈر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے آج پھرروایتی کارنامہ سرانجام دیا۔ اپوزیشن کی گیڈربھبکیاں بجٹ منظوری میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے، قوم کومبارک کہ شہبازشریف صحت یاب ہو گئےجس کی کمرمیں دردہوڈھائی گھنٹے کھڑے ہو کرلیکچرنہیں دیتا ہے ۔