پریانکا چوپڑا کا مومی مجسمہ لندن کے مادام تساﺅ میوزیم کی زینت بن گیا

01:53 PM, 19 Jun, 2019

لندن : بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کا مومی مجسمہ لندن کے مادام تساﺅ میوزیم کی بھی زینت بنادیا گیا۔

مادام تسا میوزیم کے ٹوئٹر اکانٹ نے ایک ٹویٹ میں پریانکا کے نئے مجسمے کی تصویر شیئر کی، جسے دیکھ کر ایسا محسوس ہو ہی نہیں رہا کہ یہ مجسمہ ہے۔

اس مجسمے کے لیے پریانکا کا ایک خاص لک کاپی کیا گیا، اداکارہ کے مجسمے کے لیے ان کا یہ انداز 2017 کے گولڈن گلوب ایوارڈز سے لیا گیا۔

یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا کا مجسمہ نیویارک کے مادام تسا میوزیم میں رواں سال فروری میں سجادیا گیا تھا اور اب لندن کے میوزیم میں بھی ان کے مجسمے کی رونمائی کردی ہے۔

مزیدخبریں