پربھاس اور انوشکا نے شادی کی خبریں افواہیں قرار دیدیں

01:28 PM, 19 Jun, 2019

ممبئی:بالی ووڈ فلم باہو بلی 2 کے ہیرو پربھاس اور ہیروئن انوشکا شیٹھی نے اپنی شادی کی خبروں کو افواہ قرار دیدیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کی جانب سے باہو بلی 2 میں کام کرنے کے دوران تعلقات استوار ہوئے اور پھر یہ تعلقات رومانس تک پہنچے اور گذشتہ کچھ عرصے سے خبریں ہیں کہ وہ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے تاہم اپنی شادی اور منگنی کی خبروں پر کچھ دن قبل ہی انوشکا شیٹھی نے خاموشی توڑتے ہوئے پربھاس کو اپنا بہترین دوست قرار دیا تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ سچ ہے کہ پربھاس ان کے بہترین دوست ہیں، تاہم ان دونوں نے شادی کے حوالے سے ابھی کوئی پروگرام نہیں بنایا۔ اداکارہ نے میڈیا میں اپنی شادی کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ پربھاس کی صرف بہترین دوست ہیں۔

انوشکا شیٹھی کے بعد اب پربھاس نے بھی شادی کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس طرح کا کوئی فیصلہ نہیں کیا اور وہ جب بھی ایسا فیصلہ کریں گے تو سب کو اطلاع کریں گے۔

اداکار نے بھی شادی کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا، تاہم بھارتی میڈیا میں چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ دونوں ممکنہ طور پر رواں برس کے آخر تک رشتے میں بندھ جائیں گے۔

مزیدخبریں