لندن: سابق کرکٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کو سیمی فائنل کھیلنے کیلئے ہر میچ کو بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹاپ 4 میں رسائی مشکل ترین ہے، لیکن ناممکن نہیں، انہوں نے گرین شرٹس کو جیت کی خاص ٹپس دیدیں، کہتے ہیں ٹیم کو ہر میچ میں انفرادی کے بجائے متحد ہو کر کھیلنا ہے۔ نیٹ رن ریٹ کو بہتر بنانے کیلئے پاکستان کو بڑے مارجن سے ہر میچ جیتنا ہو گا۔ دوسری جانب کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں مایوس کن کارکردگی دکھانے کے بعد چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا سرفراز احمد کو ٹیلی فون، تفصیلی گفتگو میں کہا کہ میڈیا کی باتوں پر توجہ نہ دیں اور اگلے میچوں میں مثبت کھیل پیش کریں۔ احسان مانی ٹیم کا مورال بلند کرنے کی باتیں کرتے رہے اور حوصلہ بھی بڑھایا۔