عمران خان کا  نگران وزیراعظم کے نام خط،  گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کو ہٹانے کا مطالبہ

08:49 PM, 19 Jun, 2018

اسلام آباد:  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا  نگران وزیراعظم ناصرالملک کے نام خط،  گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کو ہٹانے کا مطالبہ۔

خط میں عمران خان نے کہا ہے کہ  گورنر خیبر پختونخوا انتخابی عمل کے شفاف انعقاد میں حائل ہوسکتے ہیں، سندھ اور پنجاب میں ضلعی انتظامیہ شفاف انتخابات میں رکاوٹ بن سکتی ہیں،  دونوں صوبوں کی ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: گونوازگوکے الفاظ پر چوہدری نثارکوغورکرناچاہیے:  سینیٹر پرویز رشید 
  

واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کو ایک خط  تحریر کیا تھا جس میں انہوں نے ڈی جی نادرا پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موجودگی میں شفاف الیکشن ممکن نہیں اس لیے انہیں عہدے سے ہٹایا جائے ، جس پر عمل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نےنادرا حکام کو خط لکھ کر اس معاملے پر وضاحت طلب کی تھی۔

دوسری جانب نادرا حکام نے شہریوں کا ڈیٹا لیکس ہونے سے متعلق تمام الزامات کی تردید کر دی ، اسلام آباد میں نادرا کے 4 ڈائریکٹر جنرلز کی مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایک شہری کا ڈیٹا کسی بھی پلیٹ فارم سے شیئر نہیں کیا گیا۔

   نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں