فیفا ورلڈ کپ کیلئے قرةالعین بلوچ کی آواز میں گانا ریلیز

08:48 PM, 19 Jun, 2018

اسلام آباد : پاکستانی گلوکارہ قرةالعین بلوچ (کیو بی) اور انٹرنیشنل ا?رٹسٹ جیسن ڈیرولو کی ا?واز میں فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2018 کیلئے گانا ’کلرز‘ ریلیز ہوگیا۔

نجی کوک کولا کمپنی کی پیشکش اس گانے کو انگریزی زبان میں گلوکار جیسن ڈیرولو نے جبکہ پنجابی اور اردو زبان میں کیو بی نے گایا۔کیو بی پہلی پاکستانی گلوکارہ ہیں جنہیں فیفا ورلڈ کپ 2018 کے لیے جیسن ڈیرولو کے ساتھ گانا گانے کا موقع ملا ہے، جس پر انہوں نے فخر اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔فیفا ورلڈ کپ 2018 کے حوالے سے یہ گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا، جس کی ویڈیو کو بھی بے حد پسند کیا جانے لگا۔


ویڈیو میں دکھایا گیا کہ کس طرح دنیا بھر میں لوگ فیفا ورلڈ کپ کا جشن منا رہے ہیں، خصوصاً پاکستانی کس طرح فٹبال ورلڈ کپ کے بخار میں مبتلا ہیں۔ یہ پیغام بھی دیا گیا ہے کہ دنیا کہ تمام لوگ ایک دوسرے سے مختلف ہونے کے باوجود بھی متحد ہوکر فٹبال میچز دیکھ رہے ہیں جو ایک مثبت نشانی ہے ۔

واضح رہے کہ یہ فٹبال ورلڈ کپ کا آفیشل گانا نہیں ہے۔فیفا نے روس میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ 2018 کا افیشل گانا 'لِو اِٹ اپ گزشتہ ماہ جاری کیا تھا، جسے معروف فنکاروں وِل اسمتھ، نکی جیمز اور ایرا استریفی نے گایا۔

مزیدخبریں