لاہور: سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ گونوازگوکے الفاظ پر چوہدری نثارکوغورکرناچاہیے، چوہدری نثار دیرینہ تعلق کی بات کرتے ہیں ،ہمارے منہ سے ان کیلئے ایساکوئی لفظ استعمال نہیں ہوا۔
چوہدری نثار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نےکہا کہپارٹی قیادت مشکل میں ہے تو چوہدری نثار کواختلافات یادآگئے، مشکل وقت میں دوستوں کوچھوڑنے والوں کود نیا یارمارکے نام سے یادکرتی ہے، وہ کونسی سیاسی اخلاقیات کی بات کرتے ہیں،انہیں اس بارے ضرورسوچناچاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری نثارکونوازشریف سے ساری شکایات 28جولائی کے بعد یادآئیں،چوہدری نثار جن حلقوں میں انتخاب لڑ رہے ہیں وہاں ہمارے امیدوارموجود ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: جو گفتگو چوہدری نثار نے کی وہ ان کے شایان شان نہیں: رانا ثنااللہ
اس سے پہلے چوہدری نثار کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر دوسرے کی طرف انگلی اٹھائیں گے تو چار انگلیوں کا رخ ان کی طرف بھی ہوگا، انہوں نےکہا کہ چوہدری نثار کے لہجے میں تلخی تھی اور جو گفتگو انہوں نے کی وہ ان کے شایان شان نہیں۔
واضح رہے کہ کل چوہدری نثار نےعوامی جلسے میں نواز شریف اور مریم نواز کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں