مقبوضہ کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نےاستعفی دے دیا

07:05 PM, 19 Jun, 2018

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نےاستعفی دے دیا، بھارتی جنتہ پارٹی اورپیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کے درمیان 4 سالہ حکومتی اتحاد ختم۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے استعفی کا فیصلہ ہندوں وزیروں کے استعفے کے بعد کیا، مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے ہندووں ارکان اسمبلی نے بھی اپنے استعفے گو رنر کو بھیج دیے، بھارتی جنتہ پارٹی اورپیپلز ڈیمو کریٹک کے اتحاد کو ختم کر نے کا فیصلہ بی جے پی کے پارٹی صدر امیت شاہ نے کیا۔

بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کا ذمے دار محبوبہ مفتی کی حکومت کو قرار دے کر حکومتی اتحاد ختم کر لیا۔

پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی رہنما اور مقبوضہ کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی جانب سے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد ریاست میں گورنر راج نافذ کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: جو گفتگو چوہدری نثار نے کی وہ ان کے شایان شان نہیں:  رانا ثنااللہ
 
 بھارتیہ جنتہ پارٹی کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں پی ڈی پی پر الزام لگایا کہ محبوبہ مفتی حکومت انتخابی وعدے پورے نہیں کر سکی اور امن قائم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ بی جے پی رہنما رام مادھیو کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی اور تشدد بڑھنے کی وجہ سے شہریوں کے حقوق اور آزادی اظہار رائے خطرے میں ہے جس کی مثال سری نگر میں سینیئر صحافی شجاعت بخاری کا قتل ہے۔

بی جے پی کے مطابق گورنر کے فیصلے کے بعد ریاست میں گورنر راج نافذ کیا جائے گا۔

   نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں