اکشے ، رجنی کانت کی فلم روبوٹ 2.0 بالی وڈ کی مہنگی ترین فلم بن گئی

06:59 PM, 19 Jun, 2018

ممبئی :بالی وڈ اداکار رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم ’ روبوٹ 2.0‘ کا بجٹ 100 کروڑ اضافے کے بعد 550 کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ گیا ہے۔ 


فلم میں مداحوں کو میگا سٹار رجنی کانت اور اکشے کمار کے ایک سے زائد روپ دیکھنے کو ملیں گے جب کہ اس فلم میں خطروں کے کھلاڑی ولن کا روپ دھاریں گے۔ 

فلم ’روبوٹ 2.0 ‘ طویل عرصے سے ریلیز رکی منتظر ہے اور کئی بار فلم کی نمائش کی تاریخوں میں ردو بدل کی جاچکی ہے جس کی ممکنہ وجہ وی ایف ایکس ایفکٹس کا تسلی بخش نہ ہونا ہے۔

یہ سائنس فکشن فلم بھارت کی سب سے مہنگی فلم ہے جس پر 450 کروڑ بھارتی روپے کی لاگت آئی ہے لیکن اب فلم کے ہدایت کار شنکر کو وی ایف ایکس ایفیکٹس پسند نہیں آئے ہیں جس کی وجہ سے ایک بار پھر فلم پر کام جاری ہے۔

فلم میں مزید کام کے باعث بجٹ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اور فلم کا بجٹ 100 کروڑ روہے اضافے کے بعد 550 کروڑ بھارتی روپے تک جا پہنچا ہے۔

بھارتی میڈیا پر زیر گردش خبروں کے مطابق فلم کے بجٹ میں اضافے سے پروڈیوسرز کا دیوالیہ نکل گیا ہے اور ان کی کوشش ہے کہ جلد سے جلد فلم میں ایفیکٹس کا کام پورا کیا جائے۔

دوسری جانب فلم میں وی ایف ایکس ایفیکٹس کے کام کے باعث رواں سال فلم کی نمائش نہیں ہوسکے گی اور اسے اگلے سال کے اوائل میں ہی ریلیز کیا جائے گا۔ 
 

مزیدخبریں