اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر ملتان سے آئے کارکنان آپس میں لڑ پڑے اور آزادنہ ڈنڈے استعمال کیے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے انتخابی ٹکٹ کے معاملے پر بنی گالہ کے باہر خیبرپختونخوا اور پنجاب کے پارٹی ورکرز اور رہنماؤں کیجانب سے احتجاجی مظاہرہ جاری ہے، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ٹکٹ ان کے رہنماؤں کو دیا جائے۔گزشتہ روز ورکرز کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد عمران خان نے اپنے خطاب میں واضح کیا تھا کہ پارٹی ٹکٹ کے معاملے پر اپنا فیصلہ واپس نہیں لیں گے۔ مظاہرے کے دور ان کارکن آپس میں لڑ پڑے او ر ایک دوسرے پر ڈنڈے برسا دیئے جس کے نتیجے میں متعدد کارکنان معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں:جو گفتگو چوہدری نثار نے کی وہ ان کے شایان شان نہیں: رانا ثنااللہ
ملتان سے آئے کارکنان کی جانب لاتوں اورمکوں کااستعمال کیا گیا تاہم مظاہرے میں آئے دیگر ساتھیوں نے بیچ بچائوکرایا۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر ٹینٹ نصب کردیئے گئے ہیں جہاں مظاہرین کے لیے دیگیں بھی چڑھا دی گئی ہے۔
علاوہ ازیں مظاہرین نے واضح کیا کہ عیدالفطر کی چھٹیوں پر وہ اپنے گھر نہیں گئے،جب تک انتخابی ٹکٹ کا معاملہ عمران خان کے ساتھ طے نہیں پاتے، وہ بنی گالہ سے واپس نہیں جائیں گے۔اس ضمن میں بتایا گیا کہ ملتان سے آئے مظاہرین کا موقف ہے کہ پارٹی کی جانب سے سکندر بوسن کو انتخابی ٹکٹ دینے کے بجائے ان کے رہنما کو ٹکٹ دیا جائے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں