لاہور :اس خٹک سے خلع کے بعد پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے خود کو سمارٹ بنانے کے لئے جم جوائن کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اداکارہ وینا ملک کا شادی کے بعد وزن 23پونڈ کا اضافہ ہو گیا تھا مگر اب انہوں نے اپنی فٹنس کو بحال کرنے کے لئے جم جوائن کر لیا ہے۔ اس حوالے سے وینا ملک کا کہنا ہے کہ ماں بننے کے بعد میں نے خود پر توجہ نہیں دی اور اسی وجہ سے میرے وزن میں اضافہ ہو گیا اور اب میںنے اس کو کنٹرول کرنے کے لئے جم جوائن کر لیا ہے اور دو تین ماہ میں اپنا وزن 25پونڈ تک کم کرلیں گی۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔وینا ملک نے اپنے شوہر اسد خٹک سے خلع لے لی
واضح رہے کہ وینا ملک نے گزشتہ ماہ اپنے شوہر نے خلع لے لی تھی ، جس اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے بچوں ابراہم اور امل کے ساتھ خوبصورت زندگی گزار رہی ہوں اور میں نے اپنے شوہر سے خلع لے لی ہے، جبکہ پاکستانی اداکارہ نے اسد بشیر خان خٹک سے 2013 میں شادی کی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں