جو گفتگو چوہدری نثار نے کی وہ ان کے شایان شان نہیں:  رانا ثنااللہ

جو گفتگو چوہدری نثار نے کی وہ ان کے شایان شان نہیں:  رانا ثنااللہ
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

فیصل آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا کہ چوہدری نثار کا نوازشریف سے پرانا ساتھ رہا، انہیں چاہیےکہ وہ اس ساتھ کے باقی نہ رہنے پر اسے خوبصورت موڑ پر ہی ختم کریں، قرض اتارنے والی بات یا جتانے والی بات سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

چوہدری نثار کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر دوسرے کی طرف انگلی اٹھائیں گے تو چار انگلیوں کا رخ ان کی طرف بھی ہوگا، انہوں نےکہا کہ چوہدری نثار   کے لہجے میں تلخی تھی اور جو گفتگو انہوں نے کی وہ ان کے شایان شان نہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر کارکن آپس میں لڑ پڑے
  

سابق صوبائی وزیرنے کہا کہ  چوہدری نثار کا نوازشریف سے پرانا ساتھ رہا، انہیں چاہیےکہ وہ اس ساتھ کے باقی نہ رہنے پر اسے خوبصورت موڑ پر ہی ختم کریں، قرض اتارنے والی بات یا جتانے والی بات سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ نوازشریف ہرقیمت پر وطن واپس آئیں گے اور عام انتخابات پوری قوم کو لیڈ کریں گے۔

   نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں