اسلام آباد : ریٹرننگ افسرنے تحریک انصاف جی کی سربراہ عائشہ گلالئی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے کاغذات پر اعتراضات پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق این اے 53 سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کی سماعت ہوئی،جہاں بابر اعوان نے اپنے دلائل میں کہا تین نام نہاد الزامات لگائے گئے جن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، یہ اعتراضات نہیں الزامات ہیں، اعتراضات کی تیسری بنیاد ٹویٹ کو بنایا گیا، ہم نے تحریری جواب میں اعتراضات کو سات بار مسترد کر دیا۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔دوسری طرف این اے 231 سے ریٹرننگ افسر نے تحریک انصاف سے منحرف ہوکر اپنی جماعت بنانے والی خاتون رہنماءعائشہ گلالئی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے ہیں ۔