امریکی جیٹ طیارے نے شامی لڑاکا طیارہ مار گرایا

10:36 PM, 19 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن :امریکی جیٹ طیارے نے اتوار کے دن جنوبی راقہ کے دیہی علاقے میں شامی لڑاکا طیارہ مار گرایا ۔
امریکی حکام کے مطابق شامی طیارے نے امریکی حمایتی فورسز پر بم گرایا تھاجس کے با عث طیارے کو تباہ کیا گیا۔انکا کہنا تھاکہ یہ حملہ اتحادی فورسز کے طیارے کی طرف سے اپنے بچاؤ کیلئے کیا گیا۔
شامی فوج نے اپنے ایک بیان میں امریکی جیٹ طیارے کیطرف سے شامی لڑاکا طیارے پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ طیارے کا پائلٹ اب تک لا پتہ ہے اور یہ حملہ جنوبی راقہ کے گاؤں رصافہ کے قریب پیش آیا۔
شامی فوجی حکام کے مطابق یہ حملہ شامی فورسز کی طر ف سے ملک میں دہشتگردی کیخلاف کی جانے والی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے تھا ۔
انکے مطابق یہ حملہ اس وقت پیش آیا جب شامی اور اسکی اتحادی فورسزداعش کیخلاف واضح فتوحات حاصل کر رہی تھیں۔
امریکی حکام کے مطابق شامی طیارے کو پہلے کارروائی سے روکا گیا جو کہ داعش کیخلاف کارروائی کر رہا تھا لیکن نہ رکنے پر امریکی طیارے نے فوراََ طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شامی طیارے کو مار گرایا۔
انھوں نے مزید کہا کہ اتحادی فورسز کامقصد شا می یاحکومتی حمایت میں لڑنے والی روسی فورسز سے الجھنا نہیں ہے لیکن اگر اس پر یا اتحادی فورسزپرحملہ ہوا تو وہ اسکا جواب دیتے ہوئے ہر گز نہیں ہچکچائے گا۔
یاد رہے کہ رواں ہفتے امریکی اور اسکی اتحادی فورسز نے شام کے شمالی علاقوں اور صوبے راقہ میں ٖفضائی کارروائیاں بڑھا دی ہیں جبکہ شامی فورسز داعش کو حلب کے مشرقی دیہاتی علاقے سے پسپا کرتے ہوئے راقہ میں داخل ہو چکی ہیں اور بہت سے تیل کے کنوؤں پر قبضہ کرلیاہے۔

مزیدخبریں