پرتگال کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 62ہوگئی

08:23 PM, 19 Jun, 2017

لزبن: پر تگالی حکومت کیمطابق ہفتے کے روز مرکزی پر تگال کے جنگلات میں لگنے والی آگ میں مرنے والوں کی تعدادبڑھ کر62ہو گئی۔ پرتگال کے وزیرِ اعظم اینٹونیو کوسٹا کا کہنا تھا کہ یہ ایک خوفناک المیہ ہے جسکی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ۔انھوں نے اموات مزید بڑھنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔
انھوں نے مزید کہا ہے کہ یمرجنسی سروس کو جتنا ہو سکتا تھا تیز کر دیا گیا ہے لیکن آگ کیوجہ سے فون لائنز متاثر ہو نے کے پیش نظر عوام کو الرٹ کرنے کی کو ششوں میں دشواری پیش آرہی ہے ۔
انکے مطابق بہت سی فون لائنز کو بحال کر دیا گیاہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ریڈیو اور سرکاری ہدایات پر توجہ دیں۔
بہت سے افراد گاریوں میں دھواں بھر جانے سے ہلاک ہوئے ہیں۔ اسکے علاوہ آگ کے اڑتے ہوئے شعلے گھروں میں بھی گررہے ہیں جو کہ مزید نقصان کا باعث بن رہے ہیں ۔
پرتگالی حکومت نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اور فوج کی دو بٹالین کو بھی ایمر جنسی سروسز کیلئے بھیجا گیا ہے۔

مزیدخبریں