روسی حکام کی امریکا کی جانب سے شامی ایئرفورس کے جنگی طیارے کو گرائے جانے کی مذمت

06:06 PM, 19 Jun, 2017

ماسکو:غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے شام کا جنگی جہاز مار گرایا اس طیارے کو شام کی ہی فضائی حدود میں نشانہ بنایا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی جنگی طیارے ایف-18 نے اتوار کے روز شامی فورسز کے جنگی طیارے ایس یو-22 کو مارگرایا ہے، اس شامی طیارے نے امریکی اتحادی فورسز کے قریب بمباری کی تھی۔
جس کے جواب میں امریکی جنگی طیارے نے شامی فوج کے طیارے کو نشانہ بنایا ۔ یاد رہے یہ اتحاد داعش کے خلاف جنگ کے لیے قائم کیا گیا تھا۔
دوسری طرف روس شام کے صدر بشار السد کا اتحادی ہے اور 2015 سے شامی فورسز کو فضائی مدد فراہم کررہا ہے اور ایران بھی شامی فوض کی بھرپور مدد کر رہا ہے
روسی کے نائب وزیر خارجہ سرگئی نے روسی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ طیارے کو گرایا جانا اس بات ثبوت ہے امریکہ ’ان دہشت گردوں کی مدد کرنا جن کے خلاف وہ خودلڑ رہا ہے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں