پناہ گزینوں کاعالمی دن کل منایا جائے گا

04:56 PM, 19 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور؛ پاکستان سمیت دنیا بھر میں پناہ گزینوں کاعالمی دن آج 20 جون بروز منگل کو منایا جائے گا اس سلسلہ میں ایمنسٹی انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی سمیت دیگر سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام ملک بھر میں ریلیاں اور سیمینارز منعقد کئے جائیں گے ۔پناہ گزینوں کو اپنے معاشرے کے لئے گھر بار چھوڑنے کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا.
دوسری جانب اقوامِ متحدہ کی جاری کردہ ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پناہ گزینوں اور بے گھروں کو پناہ فراہم کرنے والے ملکوں میں پاکستان کا دوسرا نمبر ہے جہاں اس وقت بھی 14 لاکھ لوگوں نے پناہ لے رکھی ہے۔ اقوامِ متحدہ کے کمیشن برائے پناہ گزین کی جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں لگ بھگ 6 کروڑ 50 لاکھ افراد یا تو کسی غیر ملک میں پناہ گزین ہیں، پناہ کی تلاش میں ہیں یا پھر خراب حالات کے باعث اپنی اصل رہائشی جگہ چھوڑ کر اپنے ہی ملک میں کہیں اور رہنے پر مجبور ہیں۔

مزیدخبریں