شانگلہ اور گردونواح میں پری مون سون بارشیں شروع ,ژالہ باری بھی ہوئی

04:39 PM, 19 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

شانگلہ: بھر اور گردونواح میں پری مون سون بارشیں شروع تیز وتند ہواوںاور طوفان کے ساتھ موسلا داربارش۔ پہاڑی سلسلوں اور بالائی علاقوں میں ژالہ باری ہوئی جس سے موسم سرد اورخوشگوار ہوگیا ہے ۔ گرمی کا زور ٹوٹ نے کے بعد وادی شانگلہ میں ٹھنڈ کی شدت محسوس ہونے لگی۔افطاری کے بعد روز ہ داروں نے کمبل اڑھ لئے۔روزہ د اروں کے مرجھائے ہوئے چہرے کھل اٹھے۔ مسلسل بارش سے پیر کے روز شانگلہ کے سیاحتی مقامات میں سیاحوں کا رش موسم سے لطف اندوز۔ سیاحتی مقامات پر سہولیات کی وقدان پر پریشان ہو گئے۔

شانگلہ اور گرد ونواح میں تیز ہوئوں اور طوفان کے ساتھ موسلادھار بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے ، وادی شانگلہ میں یخ بستہ ہوائیں۔سیاح موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں،رمضان المبارک میںگرم علاقوں کے لوگ روزہ گزارنے کیلئے ٹھنڈے علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔ کیونکہ یہاں موسم سرد ہوتا ہے اور روزہ داروں کو روزہ رکھنا آسان ہوتا ہے۔ موسلادھار بارش کے بعد آسمان پر گھنے بادل منڈلاتے رہے۔ محکمہ موسمیات نے پری موسون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ شانگلہ کے چانگاہ سر،مان سر،شلخو سر،کاپر بانڈہ، شانگلہ،جبڑ،کنڈو،چڑی بانڈہ،شومانو سر،اجمیر، یختنگی،جابہ، اولندر اور دیگر مقامات پر سیاحوں کا رش،سیاح موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

مزیدخبریں