ہمیں تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا، پانڈیا کا رن آؤٹ ہونے پر شکوہ

04:31 PM, 19 Jun, 2017

نئی دہلی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں تاریخی اور عبرتناک شکست سے دوچار ہونا پڑا اور تمام بھارتی پاکستانی باؤلنگ لائن اپ کے سامنے بے بس نظر آئے مگر آل راؤنڈر ہردیک پانڈیا نے مزاحمت کرتے ہوئے اچھی اننگز کھیلی۔ پانڈیا کو رویندرا جدیجہ نے رن آٹ کروایا تو ان کا غصہ قابل دید تھا۔

پانڈیا نے اپنا غصہ ٹوٹیٹر پر اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے نکالا لیکن پھر فوری ہی اسے ڈیلیٹ کر دیا تاہم تب تک وہ ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا تھا۔ ایک بھارتی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہردیک پانڈیا نے میچ کے بعد یہ ٹویٹ کیا کہ ہمیں تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔

 

یاد رہے آج چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ چیمپیئنز ٹرافی کا چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں