مضر صحت چاٹ اور سموسے کھانے سے تین پٹھان بچیاں جاں بحق

03:34 PM, 19 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

سیالکوٹ : نیکاپورہ میں مضر صحت چاٹ اور سموسے کھانے سے تین پٹھان بچیاں جاں بحق ہوگئی ہیں، گھر میں کہرام مچا ہوا ہے،پولیس نے چاٹ فروخت کرنے والے کو حراست میں لے لیا ہے اور پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں،جنہیں نما زجنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ،بوڑھی محلہ نیکاپورہ میں رہائش پزیر پٹھان ادریم خان کی تین بیٹیاں پانچ سالہ آیت خان، چار سالہ آمنہ خان اور تین سالہ زویا خان نے گھر میں لائی جانے والی چاٹ اور سموسے کھائے تھے جس سے ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور انہیں گورنمنٹ سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا  جہاں آیت خان ، آمنہ خان اور زویا خان جاں بحق ہوگئیں۔

کمشنر گوجرانوالہ ڈویثرن محمد آصف اور انتظامیہ ہسپتال پہنچ گئے، جاں بحق ہونے والی بچیوں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں اور ادریم خان کے گھر میں کہرام مچا ہوا ہے اور ہر آنکھ اشکبار ہے، پولیس نے چاٹ فروش کو حراست میں لے لیا ہے اور پوچھ گچھ جاری ہے ،جاں بحق ہونے والی بہنوں کو نما زجنازہ کے بعد قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ہے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں