کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا فائنل جیتنے پر بہت خوشی ہوئی ہے لیکن کرکٹ کا ڈھانچہ ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے جو نجم سیھٹی جیسے لوگ ٹھیک نہیں کر سکتے۔ ہم اسکواش کے 10، 10 سال ورلڈ چیمپئن رہے اور بیس کروڑ افراد میں سے ہمارا ایک بھی فرد اولمپکس میں نہیں جاتا اگر ٹیلنٹ کو پالش کرنے کا سسٹم نہیں تو آپ ٹیلنٹ کو دکھا نہیں سکتے پاکستان میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے اور اس کا اعتراف غیر ملکی بھی کرتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا اس ملک میں کرپشن کا ٹیلنٹ خوفناک ہے اور یہ ٹیلنٹ یہاں سے پیسا چوری کر کے دبئی بھیج دیتا ہے۔ سندھ میں چلے جائیں تو سڑکیں صرف کاغذوں پر بنی ہیں جبکہ لاڑکانہ اور موہنجودڑو میں زیادہ فرق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا پاناما کیس ملک کا فیصلہ کن کیس ہے جس سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔ انکے شور مچانے کیوجہ یہ ہے نواز شریف کیخلاف کیس آیا تو باقیوں کی باری بھی آئیگی۔ آصف زرداری، نواز شریف کے ماتحت فرشتے بھی لگا دیں تب بھی کرپشن نہیں رکے گی۔ مغرب میں فرشتے نہیں لیکن جو کرپشن کرتا ہے پکڑا جاتا ہے کیونکہ وہاں سسٹم ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں