حریت رہنما ءیاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا پاکستانی ٹیم کی جیت کے بعد ویڈیو پیغام وائرل ہو گیا

02:20 PM, 19 Jun, 2017

سری نگر : پاکستانی ٹیم کی جیت پر جہاں پاکستان سمیت دنیا بھر میں جشن منایا جا رہاہے ۔بالکل ایسے ہی وادی کشمیرمیں رہنے والے بھی پیچھے نہیں اور اگر بات ہو لیڈروں کی تو ان میں بھی کشمیر ی لیڈروں نے پاکستانی ٹیم کی جیت کو خوب سراہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق حریت رہنماءیاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا پاکستا ن کی جیت کے بعد ویڈیو پیغام وائر ل ہو ا ہے ۔ ویڈیو  پیغام میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم اور ملک اور کشمیریوں کو مبارک باد دی ہے ۔ کشمیریوں کو سب سے زیادہ مبارک دی کیونکہ وہ بھارتی فورسز کا سامنا کر رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ انہوں نے محمد عامر کی عمدہ باﺅلنگ اٹیک پر بہترین خراج ِتحسین پیش کیا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں