رواں سال اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،وفاقی ادارہ شماریات

رواں سال اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،وفاقی ادارہ شماریات

اسلام آباد/کراچی: برس کے مقابلے میں دودھ ، گوشت سمیت کھانے پینے کی چیزوں کے دام بڑھے۔ وفاقی ادارہ شماریات اور اسٹیٹ بینک کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے میں دودھ، گھی، خوردنی تیل، چائے ، چاول، کیلا، آلو، ٹماٹر، انڈے، گوشت سب کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔سرکاری اعدادو شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جون دوہزار سولہ کیمقابلے میں رواں جون میں دودھ دو روپے اضافے سے بیاسی روپے لیٹر ہوگیا۔ گائے کا گوشت بارہ روپے مہنگا ہو کر تین سو پینتیس روپے کلو ہو گیا جبکہ چھوٹا گوشت چھیالیس روپے اضافے سے چھ سو ستاسی روپے کلو ہو گیا۔

چائے کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا جس میں برانڈڈ دو سوگرام چائے کا پیکٹ پینتالیس روپے اضافے سے دو سو تین روپے کاہو گیا۔ چاول ٹوٹا کی قیمت بھی نو روپے اضافے سے انسٹھ روپے کلو ہوگئی۔ پھلوں میں کیلا چودہ روپے اضافے سے اوسطاایک سو پندرہ روپے درجن۔ آلو سات روپے مہنگا ہوکر اڑتیس روپے کلو تک پہنچ گیا جبکہ ٹماٹردوروپے کے اضافے سے اکتالیس روپے کلو میں فروخت کیا گیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مصنف کے بارے میں