کوئٹہ: آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں کامیابی کا تاریخی جشن ملک بھر کی طرح کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بھی منایا گیا۔چلتن کی چوٹیوں سے لیکر راسکو تک اور گوادر کے ساحل سے ژوب تک پورا بلوچستان سبز ہلالی پرچم اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔
من چلے نوجوان ،مرد بچے اور بزرگ سب نے فتح کا جشن اپنے اپنے انداز سے منایا، کہیں پٹاخے تو کہیں ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص کئے گئے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے شاہینوں نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہے ۔ گرین شرٹس نے ٹرافی اپنے نام کرتے ہوئے دنیا میں پاکستان کا نام بلند کردیا ہے ۔
یاد رہے کہ لندن : پاکستانی شاہینوں نے بھارتی ٹیم کو عبرتناک شکست دے کر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی اپنے نام کر لی۔ فائنل میچ میں پاکستانی گیندبازوں نے بھارتی بلے بازی کو تباہ کرتے ہوئے باآسانی 180 رنز سے عبرتناک شکست دی۔