چائلد لائف فاؤنڈیشن نے سندھ کےسرکاری ہسپتالوں میں جدید ترین ایمرجنسی سینٹرز قائم کردیئے

11:41 AM, 19 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی:  بچوں کی زندگیاں بچانے کے لئے سندھ حکومت اور چائلد لائف فاؤنڈیشن نے سرکاری ہسپتالوں میں جدید ترین ایمرجنسی سینٹرز قائم کرنا شروع کر دیئے ۔ جناح ، سول اور کورنگی کے سرکار ی ہسپتالوں میں اب تک 15 لاکھ بچوں کا علاج کیا جا چکا ہے ۔سندھ حکومت اور چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے تحت بدحال سرکاری ہسپتالوں میں بنائے گئے چلڈرن ایمرجنسی میں ایئر کنڈیشن انتظار گاہیں ، الیکٹرانک ٹوکن سسٹم ، جدید آلات سے مزین آئی سی یو ، ننھی کلیوں کی سانسوں کو بحال رکھنے کے لئے انکیوبیٹرز کی کمی نہیں ۔ مفت علاج اور مفت ادویات کی سہولت سے والدین بھی مطمئن ہیں۔

چلڈرن ایمرجنسی سینٹرز چلانے والی چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے چیف آپریٹنگ ہیڈ ڈاکٹر شاہد کہتے ہیں ہمارا مشن ہے کہ کراچی میں کوئی بھی بچہ ایمرجنسی رومز سے 30 منٹ کی دوری پرنہ ہو ۔ مخیر حضرات کی ڈونیشن بچوں کی زندگیاں بچا رہی ہے ۔چلڈرن ایمرجنسی سینٹرز میں کام کرنے والا عملہ ، ڈاکٹرز بھی معصوموں کی زندگیاں بچانے کے لئے مستعد ہیں ۔

مزیدخبریں