اسلام آباد: بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات اے ایس ایف اہلکاروں نے سعودی عرب ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک خاتون مسافر کو گرفتار کر لیا۔ اے ایس ایف نے نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے جدہ جانے والی ایک خاتون کے سامان سے 2 کلو آئس ہیروئن برآمد کر لی۔ ملزمان کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کی گئی ملزمہ کا تعلق مظفر گڑھ سے ہے جب کہ اس کے سامان سے برآمد کی گئی ہیروئن کی مالیت 2 کروڑ سے زائد ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ چند ماہ کے دوران قومی ایئر لائن کی پروازوں سے منشیات کی برآمدگی کے متعدد واقعات سامنے آ چکے ہیں اور ایئر پورٹ پر پرواز کی روانگی سے قبل چیکنگ کے انتظامات مزید سخت کر دئیے گئے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں