رحمان ملک جے آئی ٹی میں پیشی کیلئے وطن واپس پہنچ گئے

11:50 AM, 19 Jun, 2017

اسلام آباد: سینٹر رحمان ملک برطانیہ کا دورہ مختصر کے کے وطن واپس پہنچ گئے رحمان ملک 23 جون کو پاناما کیس پر بننے والی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے اوراپنا موقف دیں گے۔ واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے رحمان ملک کو ہدایت کی تھی کہ وہ جلد از جلد وطن واپس آئیں اور جے آئی ٹی کے سامنے اپنا موقف پیش کریں جبکہ اس سے پہلے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ 20 اپریل کو سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کیس کے تاریخی فیصلے میں وزیراعظم نواز شریف کے خلاف مزید تحقیقات کے لیے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے اعلیٰ افسر کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کا حکم دیا تھا۔

اس کے بعد 2 مئی کو سپریم کورٹ نے پاناما کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے خصوصی بینچ تشکیل دیا تھا جس کے سربراہ جسٹس اعجاز افضل جبکہ دیگر ججز میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں۔ خصوصی بینچ پاناما کیس کے فیصلے پر عملدرآمد یعنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی تشکیل اور اس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے بنایا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں