پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں چھٹے نمبر پر آگیا

09:27 AM, 19 Jun, 2017

اسلام آباد: قومی ٹیم ایونٹ سے قبل رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن پر موجود تھی تاہم جنوبی افریقہ، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی کے بعد 2 درجہ ترقی کے ساتھ چھٹے نمبر پر آ گئی ہے۔ فائنل میں فیورٹ بھارت کو شکست سے دوچار کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے کے لیے پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔

پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد 95 ہو گئی ہے اور ساتویں نمبر پر موجود بنگلہ دیش سے ایک جبکہ آٹھویں پوزیشن پر سری لنکا سے 2 پوائٹس کی برتری حاصل ہے۔ رینکنگ میں جنوبی افریقہ 119 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، آسٹریلیا 117 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، بھارت 116 پوائنٹس کےساتھ تیسرے، انگلینڈ 113 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، نیوزی لینڈ کے خلاف 111 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں