نئی دہلی : عبرتناک شکست کے بعد بھارت میں کہرام مچ گیا۔ ”موکا موکا “ کا گیت گانے والے بھارتی شہری پاکستان کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست برداشت نہ کر سکے اور میچ ہارنے پر اپنے ٹی وی توڑ ڈالے۔
تفصیلات کے مطابق چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کے ہاتھوںعبرتناک شکست نے بھارتی عوام کا دوبارہ چیمپئینز بننے کا خواب چکنا چور کر دیا جس پر بھارت کے مختلف حصوں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور بیچ بازار میں اپنے ٹی وی توڑ کر اپنے غم غصے کا اظہار کیا۔ جبکہ بھارتی میڈیا کی جانب سے عوام نے شکست پر بھارتی کرکٹرز کے گھر کا بھی رخ کر لیا مگر سرکار کی جانب سے شکست کے بعد ہی کرکٹرز کے گھروں کی سیکورٹی سخت کر دی گئی۔
یہاں آپ بھی بھارتی عوام کے غم و غصے کے چند مناظر دیکھ سکتے ہیں۔
...
...
...
...