درآمدات میں کمی اور ترسیلات میں اضافہ،کرنٹ اکائونٹ خسارہ   68 کروڑ ڈالر تک محدود 

07:05 PM, 19 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی :درآمدات میں کمی اور ترسیلات میں اضافے کی وجہ  سے  کرنٹ اکائونٹ خسارہ   68 کروڑ ڈالر تک محدود  ہوگیا ہے۔ 
سٹیٹ بینک کے مطابق  مالی سال 24-2023 میں  کرنٹ اکائونٹ خسارہ   68 کروڑ ڈالر رہا جو 13 سال کا کم ترین  خسارہ ہے۔

 مالی سال 24-2023 کے دوران کرنٹ اکائونٹ   خسارے میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔  

سٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق  مئی  میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 24 کروڑ 80 لاکھ ڈالر جبکہ  جون 2024 میں جاری کھاتے کا خسارہ 32 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا۔

ترسیلات میں 11 فیصد اور تجارتی خسارے میں 6 فیصد کمی نے جاری کھاتے کے خسارے پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کیا۔

مزیدخبریں