اسلام آباد:جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ریٹائرڈ طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم کو ایڈہاک جج مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں ایک سال کیلئے ایڈہاک جج مقرر کرنے کی
منظوری دی گئی۔ذرائع کاکہنا ہےکہ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس سردار طارق مسعود کے نام کی منظوری 8:1 کے تناسب سے دی۔
ذرائع کے مطابق جسٹس منیب اختر کی جانب سے دونوں ایڈہاک ججوں کے ناموں کی مخالفت کی گئی، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم کی مخالفت کی۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ دونوں ججز کا موقف ہےکہ جسٹس مظہر عالم میاں خیل انکار کرچکے ہیں۔ جوڈیشل کمیشن نے ایک سال کے لیے دوناموں کی منظوری دی ہے۔