چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  کا بڑا فیصلہ ، احتساب عدالتوں کے زیرالتوا مقدمات ترجیحاً نمٹانے کا حکم

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  کا بڑا فیصلہ ، احتساب عدالتوں کے زیرالتوا مقدمات ترجیحاً نمٹانے کا حکم

لاہور:چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  کا بڑا فیصلہ ، احتساب عدالتوں کے زیرالتوا مقدمات ترجیحاً نمٹانے کا حکم دے دیا۔ 

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے   احتساب عدالتوں کو زیر التوا مقدمات ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس کے حکم پر رجسٹرار عبہر گل نے مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

 مجموعی طور پر احتساب عدالتوں کے 65 مقدمات تعینات ججز کو بھجوائے گئے ہیں۔ رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ عبہر گل خان نے حکم جاری ہونے کے بعد نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

مصنف کے بارے میں