مہنگائی کی شرح میں مسلسل تیسرے ہفتے میں بھی اضافہ ریکارڈ، 29 اشیاء ضروریہ مہنگی ہوگئیں

مہنگائی کی شرح میں مسلسل تیسرے ہفتے میں بھی اضافہ ریکارڈ، 29 اشیاء ضروریہ مہنگی ہوگئیں

اسلام آباد:مہنگائی کی شرح میں مسلسل تیسرے ہفتے میں بھی اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔اعداد وشمار کے مطابق   ایک ہفتے کے دوران 29 اشیا ضروریہ مہنگی ہو گئی ہیں۔ 

ادارہ شماریات  کی رپورٹ کے مطابق  ایک ہفتے کے دوران 29 اشیاء ضروریہ مہنگی، صرف 5کے نرخ کم ہوئے۔


رپورٹ  کے مطابق  چکن ، خشک دودھ، انڈے ، لہسن ، دالیں،تازہ دودھ، چینی،چاول اور دہی بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہے۔  ٹماٹر  ، کیلے،  پیاز، دال مسور، ایل پی جی سستے ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔  بریڈ،کوکنگ آئل، چائے کی پتی، سگریٹ سمیت 17 اشیاء کے دام مستحکم رہے۔

محکمہ ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح 0 اعشاریہ76فیصد مزید بڑھ گئی ، مہنگائی کی سالانہ مجموعی شرح 24 اعشاریہ 36 فیصد ہوگئی۔

مصنف کے بارے میں