پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ،صدر آصف علی زرداری   کا   پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کا فیصلہ

03:20 PM, 19 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے میں  صدر آصف علی زرداری    نے   پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کا فیصلہ کیاہے۔  ذرائع کاکہنا ہےکہ  صدر مملکت آصف علی زرداری  نے   پابندی کے معاملے میں  پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کا فیصلہ کرتے ہوئے ایوان صدر میں آج اہم اجلاس طلب کیا ہے۔ 

اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی، سابق صدر عارف علوی،بانی پی ٹی آئی  اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری پر آرٹیکل 6 کے اطلاق سے متعلق گفتگو ہوگی۔

 اس سلسلے میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں کو ایوان صدر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔رپورٹ کے مطابق مشاورتی اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں کی بھی شرکت کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں مخصوص نشستوں کے حوالے سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی مشاورت ہوگی۔اس کے علاوہ حکومت نے مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں