سونا سستا

02:37 PM, 19 Jul, 2024

کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی کے بعد سونا  2 لاکھ 51 ہزار روپےفی تولہ ہو گیا، جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے10 پیسے کا ہو گیا۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 572 روپے کی کمی ہونے سے 2 لاکھ 15 ہزار 192 روپے کا دس گرام ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزسونے کی فی تولہ قیمت میں 4600 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونے کی قیمت میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی ۔

مزیدخبریں