حکومت کی مظاہرین کو یقین دہانی، تحریک لبیک کےساتھ مذاکرات کامیاب

04:08 PM, 19 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:حکومت اور تحریک لبیک کےدرمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ حکومت نے مظاہرین کو مطالبات منظور کرنے کی یقین دہانی کرادی ۔حکومتی وفد اور  تحریک لبیک کی مذاکراتی تھوڑی دیر میں پریس کانفرنس کریں گے۔

تحریک لبیک کی مذاکراتی ٹیم نے حکومتی وفد کے ساتھ خوش آئندمذاکرات ہوئے۔ مذاکرات کا یہ پہلا دور گزشتہ روز جمعرات کو ہوا جبکہ دوسرا دور آج ہوا۔

حکومتی وفد کے تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور و بین الصوبائی رابطہ رانا ثناءاللہ، آئی جی اسلام آباد، اسلام آباد انتظامیہ شامل تھے۔

اراکین وفد کا کہنا تھا کہ حکومت فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی ہر فورم پر مذمت کر رہی ہے،  وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں فلسطین کے حوالے سے واضح اور دوٹوک موقف اپنایا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ دیرینا تنازعات کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہئے،  وزیراعظم شہباز شریف ہر فورم پر غزہ کا مقدمہ بھرپور طریقے سے لڑ رہے ہیں۔


اراکین وفد کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اور جنگی جرائم کا مرتکب ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کی کوششیں تیز کرے،  وزیراعظم نے اسرائیل کو جوابدہ بنانے اور انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے پر زور دیا ہے۔  وزیراعظم کہہ چکے ہیں کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے اور جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے،  پاکستان کا مطالبہ ہے کہ 1967 سے پہلے والے بارڈرز کے تحت قابل عمل، خودمختار ریاست فلسطین ہونی چاہیے، فلسطین کی ایسی ریاست ہو جس کا دارالخلافہ القدس الشریف ہو۔ تحریک لبیک کے کارکنان یقین رکھیں حکومت فلسطین کاز کے لئے ہر فورم پر مضبوط آواز بلند کر رہی ہے اور کرتی رہے گی۔ 

مزیدخبریں