پی ٹی آئی کے 42 میں سے 38آزاد ارکان نے پارٹی وابستگی فارم الیکشن کمیشن میں جمع کرادیئے

پی ٹی آئی کے 42 میں سے 38آزاد ارکان نے پارٹی وابستگی فارم الیکشن کمیشن میں جمع کرادیئے

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے 42 میں سے 38آزاد ارکان نے پارٹی سے وابستگی کا فارم الیکشن کمیشن میں جمع کرادیئے۔

تحریک انصاف کے نمائندہ نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے,تحریک انصاف نے اراکین قومی اسمبلی کے اضافی دستاویز بھی جمع کرائیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق 3 آزاد ارکان نےبیان حلفی ابھی تک جمع نہیں کرائے۔ صاحبزادہ محبوب سلطان،مبین عارف اور ریاض فتیانہ نے  بیرون ملک ہونے کے باعث فارم جمع نہیں کرائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ محبوب سلطان اور مبین عارف کے وابستگی فارم پارٹی کو موصول ہو چکے ہیں،  دونوں کے وابستگی فارم آج جمع کرا دیں گے۔

مصنف کے بارے میں