ٹرمپ کا صدارتی امیدوار کی نامزدگی قبول کرنے کا اعلان ،صدر بائیڈن کا انتخابات سے دستبردار ہونے کا خدشہ

11:14 AM, 19 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

ملواکی: ڈونلڈ ٹرمپ  نے صدارتی امیدوار کی نامزدگی قبول کرنے کا اعلان کر دیا  جبکہ صدر جو بائیڈن انتخابات سے دستبردار ہونے سے متعلق بدھ تک فیصلہ کرلیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلکن نیشنل کنونشن سے  خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری جیت نصف امریکہ کیلئے نہیں ہوگی۔تمام امریکیوں کیلئے الیکشن لڑ رہا ہوں ہم سب ملکر امریکہ کی تری کیلئے کام کرینگے ، امید کے پیغام کے ساتھ سب کے سامنے یہاں کھڑا ہوں۔ امریکی معاشرے سے تقسیم کو ختم کرنا ہوگا، آخری لمحے میں سر ہلایا نہ ہوتا تو آج میں یہاں نہ ہوتا۔

دوسری طرف امریکی صدر جو بائیڈن کے دوبارہ الیکشن نہ لڑنے کا امکان فیصلہ کن حد تک بڑھ گیا۔سینئر ڈیموکریٹ رہنما نے  بتایا کہ صدر جو بائیڈن کے دوبارہ الیکشن نہ لڑنے کا امکان 99 فیصد تک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر جو بائیڈن انتخابات سے دستبردار ہونے سے متعلق بدھ تک فیصلہ کرلیں گے۔

تاہم،  وائٹ ہاؤس اور بائیڈن کی انتخابی مہم نے دستبردار ہونے سے متعلق تصدیق نہیں کی۔امریکی میڈیا کے مطابق جو بائیڈن بضد ہیں کہ وہ دوبارہ الیکشن لڑیں گے۔سابق صدر اوباما بھی بائیڈن پر واضح کرچکے کہ ان کی جیت کا امکان بہت کم ہے۔

مزیدخبریں