جوڈیشل کمیشن اجلاس، جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی

03:15 PM, 19 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی، جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے  جوڈیشل کمیشن کو  اپنے  فیصلہ سے آگاہ کردیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس شروع ہے۔ اجلاس میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کا معاملہ زیر غور ہے، جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم اور جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے ایڈہاک جج بننے کی معذرت کر لی تھی،  جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل کی بھی معذرت کے بعد اب صرف جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود  کا نام ایڈہاک جج کے لیے زیر ور ہو گا۔ 


اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیٰی آفریدی شریک ہیں، جسٹس امین الدین، وفاقی وزیر قانون، اٹارنی جنرل بھی اجلاس میں شرکت کی جبکہ جسٹس ریٹائرڈ منظور ملک اور پاکستان بار کونسل کے نمائندہ بھی اجلاس میں شریک ہیں۔


سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات بڑھنے کی وجہ سے چیف جسٹس نے چار ایڈہاک جج تعینات کرنے کی تجویز دی تھی۔

مزیدخبریں