عوام ووٹ کی طاقت سے ہی طاقتور کا احتساب کرے، عدالتیں  اورادارے طاقتور کا احتساب نہیں کرسکے:سراج الحق

عوام ووٹ کی طاقت سے ہی طاقتور کا احتساب کرے، عدالتیں  اورادارے طاقتور کا احتساب نہیں کرسکے:سراج الحق

لاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے  پاکستان اور افغانستان مل کر بدامنی کا مقابلہ کریں، خطے میں خوشحالی دونوں ممالک میں امن سے مشروط ہے امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ  پاکستان اور افغانستان مل کر بدامنی کا مقابلہ کریں۔ان کاکہنا تھاکہ   اسلام آباداور کابل باہمی گفت و شنید سے مسائل کا حل نکالیں۔ بلوچستان اورخیبرپختونخوا میں سکیورٹی صورت حال تشویش ناک ہے۔

انہوں نے  مزید کہاکہ عام افراد اور سکیورٹی اہلکاروں کی شہادتیں ہو رہی ہیں ۔ دشمن  پاکستان اور افغانستان کو  لڑانا چاہتے ہیں،دونوں ممالک میں امن ایک دوسرے کے لیے ضروری ہے۔ الیکشن شفاف اور مقررہ آئینی مدت پر نہ ہوئے تو حالات مزید خراب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ  کڑا احتساب ہوتوقوم پرمسلط ظالم جاگیردار، کرپٹ سرمایہ دار جیلوں میں ہوں گے۔ ملک کی تاریخ گواہ ہے  عدالتیں  اورادارے طاقتور کا احتساب نہیں کرسکے۔  عوام ووٹ کی طاقت سے ہی طاقتور کا احتساب کرے، قوم اسلامی نظام کے لیے ووٹ دیں ، یہی عدل کی ضمانت ہے۔

مصنف کے بارے میں