اسلام آباد: ایف آئی اے نے اسد عمر اور شاہ محمودقریشی کو بھی طلب کرلیا ہے۔ سائفر پبلک کرنے کے معاملے میں ایف آئی اے نے اسد عمر اور شاہ محمود کو 24 جولائی کو طلب کیا گیا ہے۔
شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو اس سلسلے میں تمام دستاویزات اور شواہد ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ نوٹس میں یہ بھی کہاگیا کہ سائفر کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ایف آئی اے کی جوائنٹ انکوائری ٹیم سائفر معاملے میں تحقیقات کررہی ہے۔
واضح رہےکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سابق وزیر اعظم کے خلاف سائفر سے متعلق علاقہ مجسٹریٹ کو دفعہ 164 کے تحت بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ امریکی سائفر ایک سوچی سمجھی سازش تھی۔