چیئرمین پی ٹی آئی کے متعلق  پہلے کہاتھااس کے  یہودی لابی سے رابطے ہیں،ہم  ہر نشست پر الیکشن لڑیں گے: مولانا فضل الرحمان

09:44 PM, 19 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آ باد: صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ   چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف حقائق سامنے آرہے ہیں۔ امریکی مہرے نے عوام کوگمراہ کرنے کی کوشش کی۔

سربراہ تحریک انصاف کے یہودی لابی سے رابطے ہیں۔ سائفر کے بارے میں اس کے سیکرٹری کا بیان آیا ہےکہ سب ڈرامہ تھا۔ 75 سال میں پہلی بار اسرائیل نے پاکستان پر تنقید کی اور ناجائز تنقید کیجسئے پاکستان نے تسلیم نہیں کیا۔

انہوں نے کہاکہ  بھارت اور بعض عالمی طاقتوں کی مالی مدد بھی اسے حاصل تھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی اوراس کاٹولہ ملکی مفاد کے خلاف سازش کررہا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے متعلق قوم کوجو بتایاتھا وہ سامنے آرہا ہے۔ہم نے پہلے کہا تھا اس کے یہودی لابی سے رابطے ہیں۔ خود کومظلوم بناکر چورن بیچا کہ  امریکہ نے حکومت ختم کی۔اب اپنے گھرسے اس کے خلاف گواہی آرہی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ حقائق کو جھٹلایانہیں جاسکتا۔جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا۔  ہم ملک میں ہر نشست پر الیکشن لڑیں گے اور امیدوار کھڑے کریں گے، میرا فرض ہے کہ قوم کو حقائق سے آگاہ کروں۔ 

مزیدخبریں