لاہور:ایف آئی اے نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 25 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ایف آئی اے نے نوٹس جاری کی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو بنی گالا اور زمان پارک کے ایڈریس پرنوٹس جاری کیاگیا ہے۔ نوٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو تمام دستاویزات اور شواہد ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹس میں کہاگیا ہے کہ سائفر کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ایف آئی اے کی جوائنٹ انکوائری ٹیم سائفر معاملے میں تحقیقات کررہی ہے۔
واضح رہےکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سابق وزیر اعظم کے خلاف سائفر سے متعلق علاقہ مجسٹریٹ کو دفعہ 164 کے تحت بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ امریکی سائفر ایک سوچی سمجھی سازش تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ سائفر کو سیاسی مقاصد کے لیے سابق وزیر اعظم نے استعمال کیا۔بیان میں انکشاف کیا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے تمام تر حقائق کو چھپا کر صرف اپنی حکومت بچانے کے لیے سائفر کا جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ بنایا۔