سرکاری اور حساس دستاویزات کو جلسوں میں لہرا کر غائب کردیا گیا، سربراہ تحریک انصاف  حساب دیں:عطا تارڑ

  سرکاری اور حساس دستاویزات کو جلسوں میں لہرا کر غائب کردیا گیا، سربراہ تحریک انصاف  حساب دیں:عطا تارڑ

اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاتارڑنے کہاکہ  ایبسلوٹلی ناٹ کی حقیقت آج سب کے سامنے  آگئی ہے۔معاون خصوصی وزیراعظم   عطا تارڑ نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف ٹرائل چلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ      ایبسلوٹلی ناٹ کی حقیقت آج سب کے سامنے  آگئی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ  سرکاری اور حساس دستاویزات کو جلسوں میں لہرا کر غائب کردیا گیا ۔


ان کاکہنا تھا کہ  سائفر کی بنیاد پر لوگوں کو گمراہ کیا گیا۔سائفرکو تحویل میں رکھنا اور ہوامیں لہرا کر پبلک کرنا جرم ہے۔انہوں نے کہاکہ سربراہ تحریک انصاف  عوام کو حساب دیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کے سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کے 164 کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے دیے گئے اعترافی بیان پر ردعمل دیا۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ ان کےخلاف جو جج فیصلہ دیتا ہے، یہ اس کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اعظم خان قابل تحسین ہیں، جنہوں نے پاکستان کے مفاد کو عزیز رکھا، ان شواہد کی بنیاد پر چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا ہوگی۔

 چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں جج پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔سائفر کو اپنے قبضے میں رکھنا بھی غیر قانونی تھا، جب آپ جلسے میں سائفر کو لہرا رہے تھے، تب آپ وزیراعظم نہیں تھے۔ان کا کہنا تھا کہ سٹے آرڈر کی مدد سے سائفر کیس کو التواء کا شکار کیا گیا۔ نواز شریف پاناما کیس میں روز عدالت آتے تھے، آپ کے اپنے لوگ آپ کے خلاف بیان دے رہے ہیں۔پہلے امریکی سازش کا جھوٹا بیانیہ بنایا پھر امریکا سے ہی مدد طلب کی، 164 کے بیان کے بعد لمبے ٹرائل کی ضرورت نہیں ہوتی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ سیاست چمکانے اور جھوٹے بیانیے کے پیچھے ذاتی مفادات تھے، پوچھتا ہوں قوم سے جھوٹ کیوں بولا گیا؟ آپ کو اس کا حساب دینا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ سائفر کے معاملے میں چیئرمین تحریک انصاف کے عزائم سب کے سامنے تھے، وہ ملکی مفاد کو پس پشت ڈال کر ذاتی مفاد کی سیاست کر رہے تھے۔ جو شخص بھی قانون کی معاونت کرے اس کے ساتھ نرمی برتنی چاہیے، انسانی حقوق کی رپورٹ میں پاکستان کا درجہ بہتر ہوا ہے۔

مصنف کے بارے میں