اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سائفر کی سازش میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر بھی شامل تھے۔فیصل واوڈا کاکہنا ہے کہ سائفر کی سازش میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر بھی شامل تھے۔ اس سارے معاملے کا مقصد آرمی چیف کی تقرری کو روکنا تھا۔
فیصل واوڈا نے مزید کہا آنے والے وقت میں تحریک انصاف کا ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں ہوگا۔ چیئرمین پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ ملک میں صدارتی نظام آئے اور وہ حکومت چلاتے رہیں۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے سائفر ڈرامہ بے نقاب کر دیا ہے۔