300 یونٹس مفت بجلی، کم از کم تنخوا 50 ہزار، اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق، آئی پی پی کا منشور

04:03 PM, 19 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے استحکام پاکستان پارٹی نے منشور تیار کر لیا۔ استحکام پاکستان پارٹی نے ملک کے لئے آزادانہ اور خودمختار خارجہ پالیسی یقینی بنانے کا وعدہ  کر لیا۔

آئی پی پی منشور میں اسلامی معاشرے کا قیام اور تحفظ ختم نبوتؐ و ناموس رسالت کو قومی دھارے میں شامل،   زرعی اصلاحات، ساڑھے 12 ایکڑ زمین تک کے کاشتکاروں کو ٹیوب ویلوں کی بجلی کی مفت فراہم  کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ منشور میں مزدور کی کم از کم تنخواہ 50 ہزار روپے کی جائے گی، شہریوں کو 300 یونٹس تک بجلی کی مفت فراہمی بھی شامل ہے۔

شہریوں کیلئے اپارٹمنٹ بلڈنگز کے کم لاگت رہائشی منصوبے بنائے جائیں گے، موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول کی آدھی قیمتوں پر فراہمی کا منصوبہ تیار کیا جائے گا، ایئرکنڈیشنڈ پبلک ٹرانسپورٹ، بزرگ شہریوں، خواتین اور اسٹوڈنٹس کیلئے مفت سفری سہولتیں دی جائیں گی۔

منشور کے مطابق اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے گا، پاکستان میں ان کی جائیدادوں کےتحفظ وانصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

آئی پی پی پولیس، عدلیہ اور ٹیکس کے نظام میں اصلاحات لائے گی ، یوتھ اور خواتین کیلئے آسان شرائط پر بلاسود قرضوں و ملازمتوں کی فراہمی ممکنہ بنائی جائے گی۔

ٹیکنیکل مراکز کا قیام عمل میں لایا جائے گا، نئے سرکاری میڈیکل و انجینئیرنگ کالج کا قیام، بیرون ملک اسکالر شپ کی فراہمی منشور کاحصہ ہوگی، لوکل ٹورازم انڈسٹری کا فروغ اور ملکی وغیرملکی سیاحت سے مقامی تجارت کی ترقی  بھی منشور میں شامل ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی نے اپنے منشور  میں اہم شعبوں میں بڑے پیمانے پر اصلاحات لانے کا عندیہ بھی دے دیا۔ 

مزیدخبریں